وائرل: ٹرانسفارمرز ’زیادہ گرم‘ ہونے پر بجلی کمپنی نے نہلا دیا!
بجلی کمپنی کے عملے نے ہیٹ ویو کے باعث ’زیادہ گرم‘ ہو جانے والے ٹرانسفارمرز کو نہلادیا، اس انوکھے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شدید گرمی سے نہ صرف جانداروں بلکہ بے جان چیزوں کی حالت بھی غیر ہونے لگی ہے، ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بجلی محکمے […]
بجلی کمپنی کے عملے نے ہیٹ ویو کے باعث ’زیادہ گرم‘ ہو جانے والے ٹرانسفارمرز کو نہلادیا، اس انوکھے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شدید گرمی سے نہ صرف جانداروں بلکہ بے جان چیزوں کی حالت بھی غیر ہونے لگی ہے، ایسے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بجلی محکمے کے اہلکاروں نے زیادہ گرم ٹرانسفارمروں کو ٹھنڈا کرنے کا ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا-
اہکاروں نے بجلی کے ٹرانسفارمروں پر پہلے تو بالٹی سے پانی کا چھڑکاؤ کیا، پھر ایک اہلکار پائپ کے ذریعے گرم ہونے والے ٹرانسفارمرز پر پانی ڈالتا نظر آیا۔
بجلی محکمے کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ریاست اتر پردیش میں موجودہ شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے ٹرانسفارمر زیادہ گرم ہوگئے تھے اور اگر انھیں بروقت ٹھنڈا نہیں کیا جاتا تو وہ خراب ہوجاتے۔
عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور خرابی سے بچنے کے لیے ٹرانسفارمرز کا درجہ حرارت 60 سے 70 ڈگری سیلسیس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ٹرانسفارمرز کو ٹھنڈا کرنے اور ان کے درجہ حرارت کو 50 ڈگری سیلسیس کے قریب لانے کے لیے ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟