نیلی چائے چربی بھگائے اسمارٹ بنائے

کیا آپ نے کبھی نیلی چائے پی ہے؟ جی ہاں !! بلیو بٹر فلائی پی فلاور ٹی کیفین سے پاک جڑی بوٹیوں والی چائے ہے جو صحت کے حوالے حیرت انگیز فوائد کی حامل چیز ہے۔ یہ چائے کلیٹوریا ٹرنیٹیا نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں کے عرق سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ […]

 0  9
نیلی چائے چربی بھگائے اسمارٹ بنائے

کیا آپ نے کبھی نیلی چائے پی ہے؟ جی ہاں !! بلیو بٹر فلائی پی فلاور ٹی کیفین سے پاک جڑی بوٹیوں والی چائے ہے جو صحت کے حوالے حیرت انگیز فوائد کی حامل چیز ہے۔

یہ چائے کلیٹوریا ٹرنیٹیا نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں کے عرق سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ پودا سب سے پہلے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور ہر ملک کے پاس اس کی تیاری کے اجزاء موجود ہیں۔

یہ نیلے رنگ کے خوبصورت پھول آپ نے اکثر گھروں میں بطور سجاوٹی پلانٹ کے دیکھا ہوگا اس کا اردو نام کنیر، کوکس کومب ہے جبکہ اسے انگریزی میں بٹر فلائی پی فلاور کہتے ہیں۔

description

یہ بیل کراچی میں گھروں کے باہر انتہائی کثرت کے ساتھ لگی پائی جاتی ہے, پھول جھڑنے کے بعد اس میں پھلیاں بھی لگتی ہیں جن کے اندر مٹر جیسے بیج بھی ہوتے ہیں، شاید بہت ہی کم لوگ اس کے پھولوں کی چائے کے طبی فوائد سے واقف ہونگے۔

اس کی بیل میں بے شمار پھول لگتے ہیں لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ اس کے پھولوں کی چائے کتنے خوبصورت رنگ کی ہوتی ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟ اس کے خشک شدہ پھول باقاعدہ چائے کی طرح پیکٹس میں دستیاب ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چائے موٹاپے کے ساتھ ساتھ جگر کی بیماری سے لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

fllower

ایک چوتھائی کپ خشک بٹرفلائی پی فلاور ٹی فلاورز ، ایک سے دو کپ گرم پانی ، ایک چائے کا چمچ لیموں ، ایک چائے کا چمچ شہد، آئس کیوبز (اگر آپ کولڈ ڈرنک چاہتے ہیں) لے لیں ۔

چائے کوتیار کرنے کے لیے ایک سے چار کپ پانی کو تیز آنچ پر گرم کریں، اور جب ابل پڑے تو اس میں بٹرفلائی پی فلاور ٹی فلاورز ڈال دیں، پھر برتن کو ڈھانپ کر 20 سے 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد اگر آپ گرم چائے پینا چاہتے ہیں تو اس میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پی لیں، اور اگر ٹھنڈا پینا ہے تو مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے کپ میں ڈال کر اس میں آئس کیوبز ڈال دیں۔

Blue Tea

یہ چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اور اینٹی سوزش ہوتی ہے، جو جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور ناپسندیدہ چربی کو گھلانے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نیلی چائے جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کا مقابلہ کرتی ہے جبکہ جلد کو جوان رکھنے والے ہارمونز کو متحرک کرتی ہے۔

اس چائے کا روزانہ استعمال جسم میں کیلوریز جلانے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دن میں دو بار اس چائے کو پینے کی عادت زیادہ کیلوریز کو جلاتی ہے۔ یہ جگر پر موجود چربی کو بھی کم کرتی ہے، اسے پینے سے سینے کی جلن سے نجات مل سکتی ہے۔

قلبی امراض سے بچاتی ہے

نیلی چائے بلڈ پریشر کو برقرار رکھتی ہے، خون کے بہاؤ کو بہتر کرتی ہے، اس کے علاوہ یہ خون جمنے کی تشکیل کا عمل روکتی ہے جو دماغی حادثات کا سبب بنتے ہیں، یہ اس کے اینٹی تھرامبوٹک اثرات کی وجہ سے ممکن ہے۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے

چائے میں پائے جانے والے اینتھوسیانز خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب ان انزائمز رک جاتے ہیں تو شکر کے ہضم اور جذب میں تاخیر ہوتی ہے، جس سے انسولین کے خلاف مزاحمت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سکون کا احساس

نیلی چائے جسم میں سکون کا احساس پیدا کرتی ہے، اس میں موجود وٹامنز اور منرلز کی بدولت ذہنی تناؤ اور پریشانی کم ہوتی ہے،اس کے علاوہ جب جسم بہت تھکا ہوا ہو تو یہ بہت مؤثر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow