نیتا امبانی کا اپنی بہو کے لئے مہنگا ترین تحفہ، قیمت جان کر ہر کوئی حیران
بھارت کے سب سے امیر ترین خاندان ”امبانیز“ کی شہرت سے کون واقف نہیں، مکیشن امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا۔ مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو معلوم ہے کہ کس طرح مشکل وقت میں فیملی کے ساتھ رہنا ہے اور خوشی کے وقت میں ایک […]
بھارت کے سب سے امیر ترین خاندان ”امبانیز“ کی شہرت سے کون واقف نہیں، مکیشن امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا۔
مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو معلوم ہے کہ کس طرح مشکل وقت میں فیملی کے ساتھ رہنا ہے اور خوشی کے وقت میں ایک دوسرے کو کیسے منانا ہے۔
رادھیکا اور اننت امبانی کی شادی میں دلہن کے زیورات اور جوڑے کی چمک دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ تاہم بہت سے لوگوں یہ نہیں معلوم کہ نیتا امبانی نے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے موقع پر اپنی بڑی بہو‘شلوکا مہتا‘ کو ایک مہنگا ترین ہار تحفے میں دیا تھا۔
نیتا امبانی نے 2019 میں جب آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی شادی ہوئی تو اس وقت اپنی بہو کو ایک بہت مہنگا تحفہ دیا جو کہ Mouwad L’Incomparable کا 91 ہیروں سے جڑا ایک انتہائی نایاب ہار تھا۔
جہاں تک اس ہار کی بات ہے تو اسے دنیا کا قیمتی زیور ہونے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے، شلوکا مہتا کو تحفے میں ملنے والے ہار میں 408.48 کیرٹ کا پیلا ہیرا بھی جڑا تھا جوکہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھا، ہار کی قیمت 451 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آکاش امبانی نے شلوکا کو ان کے اسکول کے آخری دن پرپوز کیا جس کے بعد مارچ 2018 میں جوڑے نے گوا میں منگنی کی اور مارچ 2019 میں شادی کرلی۔
اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا جشن منانے کیلیے لندن کا 7 اسٹار ہوٹل بُک
2020 میں دونوں کے ہاں بیٹے‘پرتھوی آکاش امبانی‘ کی آمد ہوئی، جس کے بعد 2023 میں ان کا خاندان ان کی بیٹی‘ویدا امبانی‘ کی آمد کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟