نوادرات تلاش کرنے والے باپ بیٹے نے ویران گھر میں کیا دیکھا؟
سالوں سے ویران گھر کے اطراف میں پرانی نوادرات کی تلاش میں جانے والے باپ اور بیٹے کو انسانی لاش ملی جس نے انھیں حیران و پریشان کردیا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں چک ریلی نام شخص، اس کا 23 سالہ بیٹا ریلی اور اس کے کچھ دوست ہولی اسپرنگس کے علاقے میں واقع ایک […]
سالوں سے ویران گھر کے اطراف میں پرانی نوادرات کی تلاش میں جانے والے باپ اور بیٹے کو انسانی لاش ملی جس نے انھیں حیران و پریشان کردیا۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں چک ریلی نام شخص، اس کا 23 سالہ بیٹا ریلی اور اس کے کچھ دوست ہولی اسپرنگس کے علاقے میں واقع ایک ویران گھر کے ارد گرد میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کرتے ہوئے خزانہ تلاش کررہے تھے، تاہم انھیں اندر سے ایک انسانی لاش ملی۔
دریائے مسیسیپی کے کنارے ریلی اور اس کے دوستوں کو تلاش کے دوران خانہ جنگی کے دور کی گولیاں، ایک کشتی کا تالا اور 1880 کی دہائی کی شیشے کی بوتلیں بھی ملی تھیں۔
ریلی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے خالی عمارت کی کھڑکی سے دیکھا کہ پیچھے والے کمروں میں سے ایک میں فرش پر کچھ ایسی چیز پڑی ہے جو عجیب لگ رہی ہے جب قریب سے دیکھا تو یہ انسانی لاش تھی ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کچھ گھنٹوں پہلے ہی مرا ہے۔
ہم نے فوری طور پر مارشل کاؤنٹی کے دفتر میں اطلاع دی اور حکام کے آنے کا انتظار کیا جب تک کہ وہ انسانی لاش کو لے کر جائے وقوعہ سے نہیں گئے ہم وہاں موجود تھے۔
ریلی نے کہا کہ میں سارا وقت وہاں موجود تھا تاہم میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ مجھے اس وقت بہت عجیب سا احساس ہورہا تھا۔
ریلی نے مشاہدہ کیا کہ گھر کی حالت کافی بوسیدہ تھی، ان سب چیزوں نے مجھے کافی غمگین کردیا کیوں کہ یہ شخص دیکھنے میں نشے کا عادی بھی نہیں لگ رہا تھا۔
چک نے کہا کہ اس نے اور اس کے بیٹے نے گھر جاتے ہوئے اس واقعے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ہمیں لگا کہ آئندہ زندگی کے لیے ہمیں ایک بہتر انسان بننا چاہیے کیوں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟