نجی ایئرلائن کا پائلٹ پیزا لینے چلا گیا، مسافر رُل گئے

برطانوی نجی ایئرلائن کا پائلٹ پیزا لینے گیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نجی ایئرلائن کی لزین سے مانچسٹر جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی جس کی پائلٹ نے انوکھی وجہ بیان کی۔ پائلٹ نے اعلان کیا کہ اپنے عملے کو صرف سینڈوچ نہیں کھلا […]

 0  4
نجی ایئرلائن کا پائلٹ پیزا لینے چلا گیا، مسافر رُل گئے

برطانوی نجی ایئرلائن کا پائلٹ پیزا لینے گیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نجی ایئرلائن کی لزین سے مانچسٹر جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی جس کی پائلٹ نے انوکھی وجہ بیان کی۔

پائلٹ نے اعلان کیا کہ اپنے عملے کو صرف سینڈوچ نہیں کھلا سکتا، لمبی لائن کی وجہ سے پیزا لینے میں وقت لگ گیا، آپ کے صبر کا شکریہ۔

ویڈیو میں پائلٹ کو کیبن میں واپس آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ مسافروں کو ان کی طرف سے دی گئی وضاحت پر مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک مسافر نے کہا کہ وہ دو گھنٹے 50 منٹ کی پرواز میں صرف سینڈوچ پر گزارا نہیں کرسکتے تھے۔

دوسرے مسافر نے کہا کہ مسافروں کو اس وجہ سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بیٹھنا پڑا اس دوران وہ اپنے لیے نہ تو کھانا حاصل کرسکے نہ ہی جہاز میں موجود بیت الخلا استعمال کرسکے اور نہ ہی ریفریشمنٹ کی پیشکش کی گئی۔

مسافر نے کہا کہ کسی بھی موقع پر ہمیں کوئی ناشتہ یا کھانا پیش نہیں کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow