میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے؟ منیب بٹ نے بتادیا
کراچی : ٹیلی وژن کے دو معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کی دو پیاری پیاری بیٹیاں بھی ہیں، جن کے نام امل اور میرل ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں اور ان کی شرارتوں سے متعلق باتیں بیان کیں اور […]
کراچی : ٹیلی وژن کے دو معروف اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کی دو پیاری پیاری بیٹیاں بھی ہیں، جن کے نام امل اور میرل ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں اور ان کی شرارتوں سے متعلق باتیں بیان کیں اور بتایا کہ دونوں میں میری لاڈلی بیٹی کون سی ہے۔
پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے پوچھ گئے ایک سوال پر کہ کون سی بیٹی لاڈلی ہے اور ان کے نام کس نے رکھے ؟ سے متعلق ان سے دریافت کیا۔
جواب میں منیب بٹ نے بتایا کہ چھوٹی والی بیٹی میرل تو اپنی ماں سے بہت زیادہ مانوس ہے کیونکہ وہی اس کا ہر کام کرتی ہیں لیکن بڑی والی امل زیادہ تر میرے ساتھ ہی ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ضدی ہے اور بہانے بھی بہت کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹیاں ہی ہماری لاڈلی ہیں، بچیوں کے نام ہم نے مل کر رکھے ہیں، میرل نام کا مطلب ہے امید کی کرن جبکہ امل کا مطلب روشنی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔
بعد ازاں اگلے سال 7 اگست کو ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام میرل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟