مہنگی ترین گائے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

برازیل کی سب سے مہنگی ترین گائے نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کی مالیت سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والی مویشیوں کی نیلامی میں ویاٹینا 19 فائیو مارا ایموویس نامی نیلور نسل کی گائے نے مہنگی ترین گائے کے تمام ریکارڈ توڑ کر […]

 0  4
مہنگی ترین گائے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

برازیل کی سب سے مہنگی ترین گائے نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کی مالیت سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والی مویشیوں کی نیلامی میں ویاٹینا 19 فائیو مارا ایموویس نامی نیلور نسل کی گائے نے مہنگی ترین گائے کے تمام ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گائے کا تعلق برازیل سے ہے، یہ گائے اتنی مہنگی ہے کہ اسے اپنے ملک میں گنے چُنے افراد ہی خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، اس گائے کی مالیت 4.8 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 33کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

Most Expensive Cow

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا ازراہ مذاق کہنا ہے کہ ویاٹینا 19 لاطینی زبان نہیں بول سکتی اور نہ ہی ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کرسکتی ہے اس کے باوجود یہ اتنی قیمتی ہے۔

ساڑھے چار سالہ مہنگی ترین گائے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا تعلق ایک خاص نسل ’نیلور‘سے ہے جو غیر معمولی گرمی برداشت کرنے کی خصوصی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کا گوشت مؤثر غذائیت کا حامل ہوتا ہے۔

بنیادی طور پر نایاب گائے کی اس نسل کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کا نام ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے لیا گیا ہے تاہم اب یہ برازیل کی اہم ترین نسلوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

Viatina

نیلور نسل کی خصوصیت کی پہچان اس کی چمکیلی سفید کھال اور کندھوں کے اوپر مخصوص اور خوبصورت کوہان سے ہوتی ہے۔ اس گائے نے 4.8 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow