موسم کی مداخلت، پاکستان ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے ملتان میں آغاز ہو رہا ہے۔ تاہم موسم کی مداخلت کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار […]

 0  0
موسم کی مداخلت، پاکستان ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آج سے ملتان میں آغاز ہو رہا ہے۔ تاہم موسم کی مداخلت کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ تاخیر کا شکار ہے۔ اس وقت وہاں دھند چھائی ہوئی ہے اور ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو زیر کرنے کے لیے اسپن جال بچھایا ہے اور پہلے میچ کے اسکواڈ میں تین اسیپشلسٹ اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا ہے۔

مہمان ٹیم کو اسپن ٹریک پر ڈھیر کرنے کے لیے انگلینڈ سیریز کے ہیرو ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ابرار احمد میدان میں اتریں گے جب کہ واحد فاسٹ بولر خرم شہزاد ہوں گے۔

صائم ایوب کے زخمی ہونے کی وجہ سے محمد ہریرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ممکنہ طور پر پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیتے تقریباً 8 سال گزر گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

تاہم پاکستان کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ خراب ہے۔ دنوں ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ سیریز ہوئیں جس میں صرف ایک بار 1980 میں کامیابی ملی۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سر زمین پر 21 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ان میں سے صرف چار میں فتح حاصل ہوئی اور 9 میں ہار کو گلے لگایا۔ 8 میچز ڈرا رہے۔

ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز: پاکستان نے جیت کیلیے کیا منصوبہ بنایا ہے؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow