مودی نے اپنے ڈانس کی میم خود شیئر کر دی، لوگ ہنسنے پر مجبور

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں لوک سبھا الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم اسی مصروفیت کے دوران انہوں نے اپنی مزاحیہ میم خود ری ٹوئٹ کی ہے۔ ‘ایکس’ پر ایک صارف نے اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کی جس میں مودی کو مجمع کے درمیان اسٹیج پر کھڑے ہو کر ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ […]

 0  3

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو ان دنوں لوک سبھا الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم اسی مصروفیت کے دوران انہوں نے اپنی مزاحیہ میم خود ری ٹوئٹ کی ہے۔

‘ایکس’ پر ایک صارف نے اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کی جس میں مودی کو مجمع کے درمیان اسٹیج پر کھڑے ہو کر ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے میں جانتا ہوں کہ ‘ڈکٹیٹر’ مجھے اس کی وجہ سے گرفتار نہیں کرے گا۔

نریندر مودی نے ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دنوں میں اس طرح کا تخلیقی کام دیکھنا واقعی خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ مزید لکھا کہ آپ سب کی طرح مجھے بھی خود کو ناچتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

(ایکس/نریندر مودی)

اس پوسٹ سے محض چند گھنٹے قبل کولکتہ پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف کارروائی کی جس نے ‘ایکس’ پر بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ایک ایسی ہی میم پوسٹ کی تھی جس میں انہیں ناچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow