خاتون نے آئی پیڈ اووِن میں پکانے کیلئے رکھ دیا

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹوٹا ہوا آئی پیڈ دکھایا گیا ہے جسے ایک خاتون نے غلطی سے اوون کے اندر پکانے کیلئے رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ مع تصویر Reddit پر شیئر کی گئی ہے جس میں صارف نے لکھا کہ میری ماں نے ... Read more

 0  2
خاتون نے آئی پیڈ اووِن میں پکانے کیلئے رکھ دیا

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹوٹا ہوا آئی پیڈ دکھایا گیا ہے جسے ایک خاتون نے غلطی سے اوون کے اندر پکانے کیلئے رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پوسٹ مع تصویر Reddit پر شیئر کی گئی ہے جس میں صارف نے لکھا کہ میری ماں نے غلطی سے اپنا آئی پیڈ اوون میں پکا دیا۔

شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ پر 30,000 سے زیادہ لائکس اور تبصرے کیے جاچکے ہیں۔ جس میں کچھ صارف تو دنگ رہ گئے اور کچھ نے اس حوالے سے چٹکلوں کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

zxc

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم خاتون اپنے دفاع میں  یہ تو  کہہ سکتی ہیں کہ ایپل نے اوون میں آئی پیڈ رکھنے کے بارے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا ہے۔

دوسرے نے تبصرہ کیا کہ صارف کو اپنی ماں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا چاہئے کیونکہ اوون میں آئی پیڈ ڈالنے کی غلطی دروازے میں چابی بھول جانے کی غلطی سے زیادہ سنجیدہ معاملہ لگتا ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ خاتون خوش قسمت ہیں کہ اسکرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بیٹری پھٹی۔ لیکن اس کے باوجود بیٹری سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اس چیز کو کسی بھی آتش گیر چیز کے قریب رکھنا بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow