مودی سرکار کی مالی امداد نے 11 ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے!

بھارت میں مرکزی حکومت نے غریبوں کیلیے مالی امداد دی جس نے 11 ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے شوہروں نے امداد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مرکزی حکومت جو کہ نریندر مودی کی ہے کی جانب سے غریبوں کو گھر بنانے کے لیے پردھان منتری اواس یوجنا کے […]

 0  2
مودی سرکار کی مالی امداد نے 11 ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے!

بھارت میں مرکزی حکومت نے غریبوں کیلیے مالی امداد دی جس نے 11 ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے شوہروں نے امداد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مرکزی حکومت جو کہ نریندر مودی کی ہے کی جانب سے غریبوں کو گھر بنانے کے لیے پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت مالی امداد دی جاتی ہے تاہم یہی مالی امداد 11 ہنستے بستے گھرانوں کو توڑنے کا سبب بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں پردھان منتری اواس یوجنا کی رقم کی پہلی قسط 40 ہزار فی کس کے حساب سے 11 خواتین کو دی گئی تاہم وہ یہ رقم ملتے ہی 11 خواتین اپنے گھر بنانے کے بجائے گھروں کو برباد کر بیٹھیں اور شوہر وبچوں کو چھوڑ کر اپنے آشناؤں کے ساتھ فرار ہوگئیں۔

اس واقعے کے بعد متاثرہ شوہروں نے حکومت سے اس امداد کی دوسری قسط جاری نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکان کی تعمیر کی دوسری قسط ان کی بیویوں کے اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائی جائے۔

بے وفا بیویوں کے ان شوہروں کو یہ فکر بھی ہے کہ کہیں حکومتی کارندے ان سے یہ رقم واپس لینے نہ آجائیں کیونکہ متعلقہ حکام نے گھر کی تعمیر کے لیے دی جانے والی رقم اس مد میں استعمال نہ کرنے پر اسے واپس لینا شروع کر دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow