مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑیں

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔ رجب بٹ اپنی عالیشان شادی کے سبب گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، اس مہنگی ترین شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ […]

 0  1

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔

رجب بٹ اپنی عالیشان شادی کے سبب گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، اس مہنگی ترین شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ نمائش کی گئی جبکہ تقریب میں مدعو مہمانوں نے بھی دل کھول کر دولہے کو سلامی دی۔

معروف ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے رجب بٹ اور انکی اہلیہ کو ایک شیر کا بچہ بطور تحفہ پیش کرکے سوشل میڈیا کی توجہ سمیٹ لی۔

اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے علاقے پارک ویو میں رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کو حراست لیتے ہوئے ان سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جسکے بعد وہی رجب بٹ جو اپنی شادی کی خوشیوں میں مگن تھے، جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ مشی خان بھی آج اس معاملے پر بول پڑیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں نمودونمائش کا دفاع کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ‘یوٹیوبر رجب بٹ نے بالآخر شادی کر لی ہے اور ان کی شادی گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، ان کی شادی کی پُرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کر دینا چاہیے تھا، لوگوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ رجب بٹ لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

مشی نے کہا کہ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے، یہاں لوگ شادیوں میں پیسے نچھاور کرتے ہیں، یہ انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسا کیا ہوگیا؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیں، رجب پر تنقید کرنے والے وہ ہیں جنہیں ایک روپیہ خیرات کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔

مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی تنقید ایسے لوگوں پر کرنی چاہئے جو شادیوں پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دے دیتے ہیں، رجب بٹ کو بھی شیر کا بچہ تحفے میں دیدیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اُسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنے وقت تو ملنا چاہیے تھا’۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow