سعودی عربیہ کرکٹ کے حوالے سے اہم خبر

ریاض: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی […]

 0  0

ریاض: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت دی، اور کرکٹ کے فروغ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

محسن نقوی نے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی بھی پیشکش کی، اور کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے، سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بھی بجھوا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم کرکٹ ڈویلپمنٹ اور اسٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے۔

چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے تقریبا 18 ہزار کھلاڑی ہیں، ہم پلیئرز ڈویلپمنٹ پر کام کر رہے ہیں، سعودی عرب نے ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے۔ انھوں نے کہا ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے گہرا تعاون چاہتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow