مریم نواز کی وردی پہنے تصویر پر نور بخاری نے کیا کہا؟

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصویر کی تعریف کردی۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سابقہ اداکارہ نور بخاری […]

 0  4
مریم نواز کی وردی پہنے تصویر پر نور بخاری نے کیا کہا؟

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصویر کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں ان پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حسن کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پنجاب پولیس کی وردی پہنی تھی۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہا۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ خواتین پولیس افسران تقریب کا جشن منارہی ہیں اور انہوں نے یونیفارم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow