رادھیکا آپٹے کا شوہر کون ہے؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رادھیکا آپٹے کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، مگر اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنے شوہر کا نام راز میں رکھا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اداکارہ ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اپنی تصاویر کے ساتھ شیئر کی۔ رپورٹس کے مطابق […]

 0  1
رادھیکا آپٹے کا شوہر کون ہے؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رادھیکا آپٹے کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، مگر اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنے شوہر کا نام راز میں رکھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اداکارہ ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری اپنی تصاویر کے ساتھ شیئر کی۔

رپورٹس کے مطابق رادھیکا آپٹے نے برطانوی وائلن پلیئر اور موسیقار بینیڈکٹ ٹیلر سے شادی کی تھی۔ دونوں اپنی شادی کو لائم لائٹ سے دور رکھتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے پاس شادی کی کوئی تصویر بھی موجود نہیں ہے۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی ملاقات بینیڈکٹ ٹیلر سے 2011 میں ہوئی، جب وہ ڈانس سیکھنے لندن گئی تھیں۔ دونوں نے کچھ عرصے بعد ساتھ رہنا شروع کردیا اور 2012 میں ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شادی کی تصاویر لینا بھول گئے تھے۔ ہماری ایک DIY (Do It Yourself) شادی تھی، جس میں ہم نے کھانا خود تیار کیا اور اپنے دوستوں کی موجودگی میں شمالی انگلینڈ میں چھوٹی سی تقریب منعقد کی۔

سجل علی کی عروسی لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کوئی تصویر نہیں لینا پسند کرتے تھے، مگر اب جب بھی ہم باہر جاتے ہیں تو وہ کچھ نہ کچھ کلک کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow