مرغی کے ساتھ جانیوالا مرغا فرار، پڑوسی لڑنے کے بعد تھانے جا پہنچے

مرغی کے ساتھ جب مرغا فرار ہوا تو محلے میں ایسی ہلچل مچی کہ پڑوسی ہی ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے اور معاملہ تھانے تک جا پہنچا۔ آپ نے عشق اور محبت کے معاملات میں لڑکے لڑکیوں کے فرار کا تو سنا ہوگا اور بعض اوقات یہ واقعات خونیں بھی ثابت ہوتے ہیں جہاں خاندان […]

 0  2
مرغی کے ساتھ جانیوالا مرغا فرار، پڑوسی لڑنے کے بعد تھانے جا پہنچے

مرغی کے ساتھ جب مرغا فرار ہوا تو محلے میں ایسی ہلچل مچی کہ پڑوسی ہی ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے اور معاملہ تھانے تک جا پہنچا۔

آپ نے عشق اور محبت کے معاملات میں لڑکے لڑکیوں کے فرار کا تو سنا ہوگا اور بعض اوقات یہ واقعات خونیں بھی ثابت ہوتے ہیں جہاں خاندان دشمن بن کر ایک دوسرے کو اجاڑ دیتے ہیں، لیکن یہاں کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مرغی کے پیچھے مرغا فرار ہوا تو محلے میں ایسی ہاہا کار مچی اور پڑوسیوں میں ایسا دنگل ہوا کہ بات پولیس تھانے تک جا پہنچی۔

یہ دلچسپ واقعہ پڑوسی ملک بھارت کے ایک گاؤں تولی پلی میں پیش آیا جہاں مرغا اور مرغی کا غائب ہونا دو پڑوسیوں کے درمیان سنگین جھگڑے کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں میں پڑوسی کی مرغی کے ساتھ جانے والا مرغ جب واپس نہ آیا تو مرغے کے مالک کے پڑوسی کے گھر جاکر پوچھا، تاہم اتنی سی معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا اور نوبت ہاتھا پائی تک آ پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریق اس جھگڑے کو لے کر تھانے پہنچے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارپیٹ کی شکایت درج کرائی جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق رابن منز نے مرغ پال رکھا تھا جو پڑوسی دھنیشور گونڈ کی مرغی کے ساتھ روزانہ دانا دنکا چگنے نکلتا تھا اور دونوں واپس آ جاتے تھے تاہم گزشتہ دنوں مرغی تو واپس آئی مگر مرغا نہیں آیا۔

مرغ کو غائب دیکھ کر رابن پڑوسی دھنیشور کے گھر گیا اور اس سے مرغ کے بارے میں پوچھا جس کو اس نے اپنی بے عزتی گردانا اور اسی معاملے پر بات زبانی تکرار سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھنیشور نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر رابن پر تشدد کیا۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ جب میری بیوی مداخلت کے لیے آئی تو اسے بھی مارا پیٹا اور زمین پر پھینک دیا۔

رابن کی درخواست پر پولیس نے دھنیشور اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow