محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے۔ محمد عباس نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں […]

 0  0
محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے۔

محمد عباس نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے پروٹیز کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کر کے طویل دورانیے کے فارمیٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

34 سالہ فاسٹ بولر نے 100 وکٹیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 27 ویں میچ میں حاصل کیں۔

محمد عباس کو ساڑھے تین سال تک نظر انداز کیے جانے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے سنچورین ٹیسٹ میں دوسری اننگ میں 6 اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے کر اپنے کم بیک کو یادگار بنایا تھا۔

انہوں نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغا زکیا تھا۔ 8 سالہ کیریئر کے دوران محمد عباس نے سری لنکا، آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار بولنگ پرفارمنس دی ہے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ میں بنائے گئے 615 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 کھلاڑی 155 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں اور قومی ٹیم کے فالو آن ہونے کا خطرہ ہے۔

اس سے قبل محمد عباس گزشتہ سال نومبر میں قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13 ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کر کے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کر چکے ہیں۔

صائم ایوب کو علاج کیلیے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow