اے آر وائی نیوز کے شو ’ہوشیاریاں‘ نے مقبولیت میں تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور : اے آر وائی نیوز کا کامیڈی شو ’ہوشیاریاں‘ ملک بھر کے تمام چینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریٹنگ میں سرفہرست آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے کامیڈی شو ’ہوشیاریاں‘ نے سال 2024 میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان بھر کے ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں نمایاں مقام حاصل […]

 0  0
اے آر وائی نیوز کے شو ’ہوشیاریاں‘ نے مقبولیت میں تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور : اے آر وائی نیوز کا کامیڈی شو ’ہوشیاریاں‘ ملک بھر کے تمام چینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریٹنگ میں سرفہرست آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے کامیڈی شو ’ہوشیاریاں‘ نے سال 2024 میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان بھر کے ٹی وی چینلز کی ریٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرکے ٹاپ کرلیا ہے۔

اس موقع پر میزبان ہارون رفیق نے پروگرام کی کامیابی کی خوشی میں شو کے تمام شرکاء کے ہمراہ ایک چھوٹی کی تقریب میں کیک کاٹا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہارون رفیق نے اس شاندار کامیابی کا کریڈٹ اپنے تمام ساتھیوں بشمول پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر حسنین نافع اور دیگر فنکاروں سمیت کیمرے کے پیچھے موجود تمام کارکنان کو بھی دیا۔

پروگرام ’ہوشیاریاں‘ کے میزبان ہارون رفیق نے پروگرام کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنے والے وہ تمام لوگ جو کیمرے کے پیچھے رہ کر جانفشانی سے کام کرتے ہیں، باری باری ان سب کا تعارف کروایا اور ان کے ہاتھوں اس تقریب کا کیک بھی کٹوایا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے کامیڈی شو ’ہوشیاریاں‘ کے نمایاں شرکاء اور فنکاروں میں میزبان ہارون رفیق کے علاوہ ارزا خان، آغا ماجد، سلیم البیلا، گوگا پسروری، عابدعلی ، آرزو فاطمہ، عابد چارلی، عظیم وکی اور دیگر شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow