آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا نے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت کے فرائض پیٹ کمنز انجام دیں گے۔ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی جوش ہیزل ووڈ، بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش […]

 0  0
آسٹریلیا کا  چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا نے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت کے فرائض پیٹ کمنز انجام دیں گے۔

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی جوش ہیزل ووڈ، بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔

مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے تاہم انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے وہ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہا کہ جیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے میں واپسی سے قبل اپنی مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر ابراہیم زدران نے پچھلے سال ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

افغانستان، جو آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا، 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ بالترتیب 26 اور 28 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا سکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الرحمان، فضل اللہ ملک، نوید زدران۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow