’شُکر ہے لاہورقلندرز کیخلاف نہیں کھیل رہا‘

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کے بلے باز راسی وین ڈیرڈوسن نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے لاہورقلندرز کیخلاف نہیں کھیلنا پڑ رہا۔ وین ڈیر ڈوسن نے شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کے بولنگ اٹیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت بہترین ہے۔ اب […]

 0  2
’شُکر ہے لاہورقلندرز کیخلاف نہیں کھیل رہا‘

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کے بلے باز راسی وین ڈیرڈوسن نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے لاہورقلندرز کیخلاف نہیں کھیلنا پڑ رہا۔

وین ڈیر ڈوسن نے شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کے بولنگ اٹیک کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت بہترین ہے۔

اب تک جیت کا کھاتہ نہ کھولنے پر ڈوسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلے 3 میچ ہار جانا ٹیم کیلئے اچھی چیز نہیں ہے آئندہ میچوں میں بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دوسری بار کھیل رہا اور کافی انجوائے کر رہا ہوں اپنی پرفارمنس سے کسی حد تک خوش ہوں لیکن بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا شمار بہترین لیگز میں ہوتا ہے جس کا حصہ بننا خوش آئند ہے لیگز کے میچز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow