محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کس نمبر پر کھیلنے کا مشورہ دیا؟

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمبر 3 پر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اور رضوان ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے […]

 0  3
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کس نمبر پر کھیلنے کا مشورہ دیا؟

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمبر 3 پر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اور رضوان ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن وہ مکمل ٹیم نہیں ہیں اور نہ ہی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے باقی بھی پانچ کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان کو رزلٹ دے سکیں، میں نے سوچا تھا کہ بابر پاکستان کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے اور وہ نمبر تین پر ون ڈے کرکٹ میں سات سے آٹھ سال سے کھیل رہا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں بھی بابر کو نمبر تین پر کھیلنے میں کوئی الجھن یا پریشانی نہیں ہوگی وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دے سکتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایک آؤٹ ہونے کے بعد جو پریشر آتا ہے بابر اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں، ہم نے یہ دیکھا بھی جب جب وہ نمبر تین پر کھیلے ہیں ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری یہ تھا کہ رضوان کے ساتھ اچھے اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی کو موقع ملے، فخر زمان چوتھے نمبر پر اچھا کھیل رہے ہیں، رضوان کے ساتھ صائم ایوب یا پھر پاور ہٹر کو شامل کیا جائے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ صائم ایوب کو موقع ملا ہے لیکن وہ ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اب مینجمنٹ کو بینچ اسٹرینتھ کو تیار کرنا ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow