محمد حفیظ کی ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ہیں؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتادیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ کپ سیمی […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتادیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق اظہار خیال کیا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے لیے پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا نام لیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر فیکٹ پر بات کریں تو بھارت ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کرسکتی ہے اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ بطور پاکستانی تو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں گرین شرٹس جدوجہد کرتی دکھائی دیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مائنڈ سیٹ تیار نہیں ہے اور کنٹرول ٹیم نہیں ہے جسے اپنے کردار کا معلوم ہوتا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز میں اچھی پرفارمنس آئی تو ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نئے گیند سے اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، ابرار احمد وکٹ ٹیکر ہیں انہیں ضرور شامل کرنا چاہیے، ہم شاداب پر چار اوور کروانے کا پریشر ڈال رہے ہیں، وہ بیٹنگ میں اچھے ہیں، فیلڈر بھی اچھے ہیں اگر دو اوور بھی کروائے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا پہلا میچ میزبان امریکا سے 6 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟