محمد آصف نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ یوٹیوب پر حالیہ انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی ان کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم […]

 0  2
محمد آصف نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

یوٹیوب پر حالیہ انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی ان کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستانی ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کپتانی کی سیاست میں کیوں پڑ رہے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ بابر اعظم کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں، وہ اپنی بیٹنگ کے ذریعے بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرواسکتے ہیں۔

بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر کے سوال پر محمد آصف نے کاہ کہ دو سے لے کر پانچ نمبر تک اہم ہی ہوتے ہیں، انہیں شروع میں کچھ دشواری ہوگی لیکن پریکٹس کے بعد وہ ان نمبر پر بھی پرفارم کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد سے بابر اعظم کی کپتانی اور ان کی بیٹنگ پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow