محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی دوبارہ چیلنج
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کردی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شہری احمد نواز کی درخواست پر […]
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
شہری احمد نواز کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کو بطور پیٹرن ان چیف فریق بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ ودیگر بھی درخواست میں فریق ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد میسم کی درخواست پر چیف جسٹس نے پانچ مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟