لیکھا واشنگٹن نے اداکار عمران خان کیساتھ دوستی کی تصدیق کردی؟ تصویر وائرل

معروف بھارتی اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ لیکھا واشنگٹن کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف بھارتی اداکار عمران خان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن نے ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے […]

 0  6
لیکھا واشنگٹن نے اداکار عمران خان کیساتھ دوستی کی تصدیق کردی؟ تصویر وائرل

معروف بھارتی اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ لیکھا واشنگٹن کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف بھارتی اداکار عمران خان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن نے ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے رومانوی تعلقات کا اس طرح واضح انداز میں اعلان کیا ہے، تاہم دونوں کو مختلف تقریبات بشمول اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کے موقع پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فروری کے دوران اداکار عمران خان اور اداکارہ لیکھا واشنگٹن کے تعلقات کا خوب چرچہ ہو رہا تھا اور اداکارہ کو ’گھر توڑنے والی خاتون‘ جیسے القاب بھی دیئے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوگئی تھی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ اداکارہ لیکھا واشنگٹن ان کی زندگی میں طلاق کے تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد ان کی زندگی میں آئیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow