لیونل میسی کی اہلیہ اپنے شوہر پر شک کرتی ہیں؟
بیوی بیوی ہوتی ہے پھر چاہے عام شخص کی ہو یا کسی مشہور شخصیت کی چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ اپنے شوہر کے موبائل کی جاسوسی کرتی پائی گئیں۔ عام طبقے میں تو شادی شدہ خواتین کا اپنے شوہروں پر شک کرنا اور ان کے معمولات پر کڑی نظر رکھنا معمول کی بات سمجھی […]
بیوی بیوی ہوتی ہے پھر چاہے عام شخص کی ہو یا کسی مشہور شخصیت کی چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کی اہلیہ اپنے شوہر کے موبائل کی جاسوسی کرتی پائی گئیں۔
عام طبقے میں تو شادی شدہ خواتین کا اپنے شوہروں پر شک کرنا اور ان کے معمولات پر کڑی نظر رکھنا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عالمی شہرت یافتہ شخص کی بیوی اپنے شوہر پر شک کرے تو یہ خبر میڈیا کی زینت بھی بن جاتی ہے۔
ارجنٹائن کو 36 سال بعد فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اور دو بار کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جتوانے والے سپر اسٹار لیونل میسی کی اہلیہ کا شمار بھی ایسی بیگمات میں کیا جا رہا ہے جو اپنے شوہروں پر شک کرتی ہے۔
ایسی رائے ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ تصویر کی وجہ سے بنی ہے جس میں وہ ترچھی نگاہوں سے اپنے شوہر میسی کے موبائل فون کو گہری نظریں رکھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ہفتے کی شام انٹر میامی کلب کے میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں لی گئی تھی جب لیونل میسی اور ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ لیونل میسی اُس وقت انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کو دیکھنے میں مصروف تھے جبکہ ان کی اہلیہ انٹونیلا اپنے شوہر کے موبائل کی اسکرین کا ترچھی نظروں سے بغور جائزہ لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تمام خواتین ایک جیسی ہی ہوتی ہیں چاہے وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی بیوی ہی کیوں نہ ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟