لڑکے نے شادی کرنے کے لیے کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے؟

شادی کا ارادہ کرنے والی لڑکی مایوسی کا شکار ہوگئی، لڑکے کی جانب سے جھوٹی معلومات نے اسے بددل کردیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ثنا نامی لڑکی کے لیے شادی کی کوشش کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جس شخص کو انھوں نے رشتے کے لیے منتخب کیا اس نے اپنی […]

 0  3
لڑکے نے شادی کرنے کے لیے کتنے بڑے بڑے جھوٹ بولے؟

شادی کا ارادہ کرنے والی لڑکی مایوسی کا شکار ہوگئی، لڑکے کی جانب سے جھوٹی معلومات نے اسے بددل کردیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ثنا نامی لڑکی کے لیے شادی کی کوشش کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جس شخص کو انھوں نے رشتے کے لیے منتخب کیا اس نے اپنی عمر سے لے کر تعلیم تک ہر معاملے میں ان سے صریحاً جھوٹ بولا جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود تھا۔

ثنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ معمول کے مطابق میرے لیے ایک رشتہ آیا۔ لڑکے نے بتایا کہ اس کی پیدائش 1996 کی ہے جبکہ وہ کالج میں ٹاپر، گولڈ میڈلسٹ، انٹرپرینر اور وغیرہ وغیرہ ہے۔

لڑکی نے بتایا کہ کچھ کالز کے بعد ہی اسے پتا چل گیا کہ مذکورہ لڑکا 1990 میں پیدا ہوا، اسے کالج سے نکال دیا گیا تھا اور اسے گریجویشن کرنے میں کئی سال لگے جبکہ اسے کار کی چابی ایک طالبعلم کے پیٹ میں گھونپنے کی وجہ سے کالج سے معطل کردیا گیا تھا۔

ثنا کا کہنا تھا کہ ’ارینج میرج‘ ایک خوفناک چیز ہے جبکہ انھوں نے دوسرے لوگوں کو بھی اس طرح کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا۔

لڑکی نے بتایا کہ اس نے سچ جاننے کے لیے اپنے ذرائع استعمال کیے جبکہ ثنا نے مشورہ دیا کہ کسی کے بھی پرپوزل پر راضی ہونے سے پہلے اس کی اچھی طرح چھان بین کی جائے۔

ایک شخص نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ اپنی تلاش کے دوران ہوشیار رہیں اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے پورا وقت لیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ ایسے معاملات پر اچھا خاصا جھوٹ بولتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow