لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب حادثے میں ایک نوجوان خاتون جم کی تیسری منزل کی کھڑکی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 22سالہ نوجوان خاتون ٹریڈ مل پر دوڑ رہی ہیں، اس دوران وہ تولیہ سے پسینہ صاف کرنے کے […]

 0  3
لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب حادثے میں ایک نوجوان خاتون جم کی تیسری منزل کی کھڑکی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 22سالہ نوجوان خاتون ٹریڈ مل پر دوڑ رہی ہیں، اس دوران وہ تولیہ سے پسینہ صاف کرنے کے لئے رک جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے اور پیچھے کی جانب پھسل کر تیسری منزل پر موجود کھڑکی سے نیچی گر جاتی ہے۔

خاتون اس دوران فریم کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، مگر کامیاب نہیں ہوتی، خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آنے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر جان بچانے میں ناکام رہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر پر شدید چوٹ کے باعث موت واقع ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق، نامعلوم متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جم میں آئی تھی جو دوسری منزل پر ورزش کر رہا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹریڈمل اور جس کھڑکی سے وہ گری تھی اس کے درمیان فاصلہ صرف 60 سینٹی میٹر تھا۔ پولیس نے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow