قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتان سے متعلق مشاورت چل رہی ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ […]

 0  4
قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپتان سے متعلق مشاورت چل رہی ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کپتان کا فیصلہ کیا ہوگا ابھی مجھے بھی نہیں معلوم، مشاورت چل رہی ہے، کھلاڑی فٹنس کیمپ کے لیے کاکول اکیڈمی جا رہے ہیں، کاکول میں ٹریننگ کیمپ ختم ہونے تک کپتان کا فیصلہ کر لیں گے تاہم کپتان اور کوچز کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کوچز پر کام جاری ہے، ایک کوچ سے بات چل رہی تھی، میڈیا نے ہائی لائٹ کیا تو وہ بھاگ گیا، کوچز کا پینل بن رہا ہے دو چار دن میں نام سامنے آ جائیں گے، اب جب نام فائنل ہو جائے گا تو آگاہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپرٹ ایکسپرٹ ہوتا ہے، میں ان کا مقابلہ میں نہیں کرسکتا، کرکٹ کے ایکسپرٹ یہ لوگ بیٹھیں ہیں اور یہی فیصلے کریں گے تاہم یہ نہیں ہوگا کہ ایک ٹورنامنٹ ہار جائیں اور کپتان بدل دیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow