پی سی بی نے شاہین کی جگہ بابر کو کپتان بنانے کی وجہ بتا دی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر وضاحت کر دی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنانا اسٹریٹیجک فیصلہ ہے شاہین آفریدی کی بہترین کارکردگی کیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ پی سی […]
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر وضاحت کر دی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنانا اسٹریٹیجک فیصلہ ہے شاہین آفریدی کی بہترین کارکردگی کیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
پی سی بی نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کیلئے کیریئر اور انجریز سے بچانےکی حکمت عملی کے تحت کیا ہے۔
بابر اعظم نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے تینوں فارمیٹ کی قیادت سونپنے کی شرط رکھی تھی تاہم گزشتہ شام پی سی بی وفد جن میں نئی سلیکشن کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے نے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کھلاڑیوں اور بابر اعظم سے بات کی اور انہیں دونوں فارمیٹ کی قیادت لینے پر قائل کیا۔
بابر اعظم کی رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال 15 نومبر کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے اس وقت کے سربراہ ذکا اشرف نے شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم منیجمنٹ بدلنے کے ساتھ ہی فیصلوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟