پی ایس ایل 9: یونائیٹڈ کا زلمی کو 197 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔ […]

 0  13
پی ایس ایل 9: یونائیٹڈ کا زلمی کو 197 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان شاداب خان نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، آغا سلمان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، الیکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کولن منرو 15 رنز بنا کر صائم ایوب کو وکٹ دے بیٹھے، جارڈن کاکس 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اعظم خان نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو اور لک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی تیسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔

پہلے مرحلے میں پشاور نے اسلام آباد کو 8 رن سے ہرایا تھا، ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور نے 22 میں سے 12 میچ جیتے ہیں۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow