شدید تنقید کے بعد کے ایل راہول خصوصی ڈنر پر مدعو

گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کے کپتان پر برسنے کے بعد ہونے والی شدید تنقید سے فرنچائز اونر سنجیو گوئنکا کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو جائنٹس کے مالک نے عوام ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کو پیر کو خصوصی ڈنر پر مدعو کیا۔ لکھنؤ اور […]

 0  8
شدید تنقید کے بعد کے ایل راہول خصوصی ڈنر پر مدعو

گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کے کپتان پر برسنے کے بعد ہونے والی شدید تنقید سے فرنچائز اونر سنجیو گوئنکا کے ہوش ٹھکانے آگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو جائنٹس کے مالک نے عوام ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کو پیر کو خصوصی ڈنر پر مدعو کیا۔ لکھنؤ اور دہلی کے درمیان آئی پی ایل 2024 کے اہم میچ سے قبل ایل ایس جی کے مالک سنجیو نے راہول کی میزبانی کی۔

اس ڈنر کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں راہول اور راجیو کو گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران ایل ایس جی کے کپتان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجی تھی۔

اس تصویر پر صارف مختلف کمنٹس کررہے ہیں ایک شخص نے لکھا کہ ہر کوئی لکھنؤ کی ہار پر پریشان تھا اور ظاہر ہے کہ مالک کو بھی پریشانی تھی لیکن اب سب کچھ اچھا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ یہ اس دن کی سب سے بہترین تصویر ہے شکر ہے کہ معاملہ حل ہوگیا، جبکہ اکثر سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پلیئر کے ایل راہول پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے اونر کے برسنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی، وہ میدان میں ہی اپنے کپتان کو باتیں سناتے نظر آئے تھے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اہم مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اسکے پلے آف مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے امکانات کو دھچکا پہنچا تھا۔

میچ کے اختتام پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا ٹیم کے کپتان پر برستے نظر آئے، ان کے غصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow