قریب آکر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، نسیم شاہ
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ قریب آکر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی جس پر عوام کے ساتھ ساتھ ہم بھی […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ قریب آکر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی جس پر عوام کے ساتھ ساتھ ہم بھی دکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ میچ کافی کلوز تھا ایک وقت ایسا تھا کہ ہم جیتنے کے قریب تھے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ ہارنے پر دکھ ہوتا ہے اور قریب آکر ہار جائیں تو بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں باؤنڈری نہیں مارتا تو کوئی اور مارتا یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں پہلے جاکر تو اسکور کرجاتا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ سب نے کوشش کی لیکن ہم نے اتنی اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، اب جو ہوگیا اس کو بھول کر اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 120 رنز کے تعاقب میں 113 رنز بناسکی تھی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آخر میں ایک چھکا اور چوکا بھی لگایا لیکن ٹیم کو شکست ہوئی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے جس پر انہیں شاہین آفریدی سمیت بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی دلاسہ دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟