فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے کردار سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی فلم ’کنگ‘ میں ان کے کردار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے کیونکہ اس میں نہ صرف شاہ رخ خان […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی فلم ’کنگ‘ میں ان کے کردار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم ’کنگ‘ کے بارے میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے کیونکہ اس میں نہ صرف شاہ رخ خان نظر آئیں گے بلکہ ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔
پُراسرار تھرلرز کیلیے مشہور سوجوئے گھوش ’کنگ‘ کیلیے کافی پُرجوش ہیں جس میں نہ صرف سسپنس ہے بلکہ پراسراریت بھی ہوگی۔
دریں اثنا، مصنف راہول راوت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کے بارے میں تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق اداکار اس فلم میں بھی ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی طرح ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب، سُپر اسٹار کے مداح ان کو ایک ’خطرناک بدمعاش‘ کی طرح دوبارہ کام کرتے ہوئے دیکھنے کیلیے پُرجوش ہیں۔
شاہ رخ خان کی گرے شیڈڈ کردار میں واپسی کے بارے میں خبر نے نہ صرف جوش و خروش کو بڑھایا بلکہ پرانا تبصرہ بھی دوہرا انہوں نے اگست 2024 میں لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران کیا تھا۔
ایونٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس ایک ’بُرا آدمی‘ کا کردار ادا کرنے کا نیا موقع ہے۔
توقع ہے کہ ’کنگ‘ میں ابھیشیک بچن منفی کردار ادا کریں گے جبکہ سہانا خان کے ساتھ اس میں مونجیا فیم اداکار ابھے ورما بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟