فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار و فلمساز فرحان اختر نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کی تیسری پیشکش میں شاہ رخ خان نے کام سے انکار کیا جس کے بعد اس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں […]

 0  2
فرحان اختر نے شاہ رخ خان کے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار و فلمساز فرحان اختر نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کی تیسری پیشکش میں شاہ رخ خان نے کام سے انکار کیا جس کے بعد اس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

سُپر اسٹار کی ڈان فرنچائز سے علیحدگی پر ان کے پرستار کافی مایوس ہیں جن کیلیے اب فرحان اختر نے خصوصی پیغام دیا ہے۔ اداکار و فلمساز کا کہنا ہے کہ سُپر اسٹار کے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضروت نہیں۔

فرحان اختر نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں ’کنگ خان‘ ان کے نئے پروجیکٹ میں ضرور نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا کچھ تلاش کریں گے کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضرور ہو کر رہے گا، 100 فیصد ہوگا۔

واضح رہے کہ فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کی دو فلموں میں شاہ رخ خان مرکزی کردار رہے تھے اور توقع تھی کہ وہ تیسری مرتبہ بھی ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

سُپر اسٹار کے مداحوں کی امیدوں پر اُس وقت پانی پِھر گیا جب فرحان اختر نے تیسری پیشکش کیلیے رنویر سنگھ کے بطور ہیرو کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ کیارا اڈوانی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow