یوگا کی وہ ورزش جو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے
یوگا ایک بہترین جسمانی ورزش اور ذہنی یکسوئی کا نام ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے، یوگا جسم کی لچک، طاقت اور توازن کو برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یوگا انسان کے تناؤ اور اضطراب کو کم کر سکتا ہے اور ذہنی توجہ اور ارتکاز کو […]
یوگا ایک بہترین جسمانی ورزش اور ذہنی یکسوئی کا نام ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے، یوگا جسم کی لچک، طاقت اور توازن کو برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یوگا انسان کے تناؤ اور اضطراب کو کم کر سکتا ہے اور ذہنی توجہ اور ارتکاز کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں یوگا ایکسپرٹ عائشہ خان نے شرکت کی اور یوگا کے ذہنی اور جسمانی فوائد سے ناظرین کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یوگا سے دماغ پرسکون اور ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یوگا کرنے سے ذہنی اور جسمانی صحت کو حاصل ہونے والے بہت سارے فوائد کو سائنس بھی تسلیم کرتی ہے، آپ بھی ان ورزشوں کو اپنے روزمرہ معمول کاحصہ بناسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوگا ورزشوں سے جسمانی ساخت (پوسچر)بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے، یوگا پٹھوں کو مضبوط بناتے ہوئے جسم کو لیول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں کمی کیلئے یوگا کرنے کا خاص طریقہ ہے، اگر آپ کے گھٹنوں میں درد ہے تو بیٹھ کر بھی ورزش کی جا سکتی ہے، اس موقع پر عائشہ خان نے ورزش کرکے اس کا ڈیمو بھی دیا۔
اس کے علاوہ اگر کہنیوں یا کاندھوں میں درد ہے تو اس کی ورزش کرنے کا بھی علیحدہ طریقہ ہے، جس پر عمل کرکے درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے ایک اور ورزش کا بتایا جو بہت سی بیماریوں کے بچاؤ کیلئے بہت مفید ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ سیدھا کھڑا ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آّہستہ آہستہ پاؤں کے انگھوٹھے کی جانب ل ےجاکر اسے چھونا ہے، اور کم سے کم 30 سیکنڈ تک ایسے ہی رہنا ہے، اس ورزش کو تین ایک وقت میں تین مرتبہ کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر ایک عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا طریقہ علاج کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟