فخر زمان کا بلا پی ایس ایل میں کیوں نہیں چل پا رہا؟ اہم تجزیہ

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندر تو جیت کو ترس رہی ہے ان کے اہم کھلاڑی فخر زمان کا بلا بھی نہیں چل رہا ہے جس پر سابق کرکٹرز نے اہم تجزیہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور ایک بھی فتح حاصل […]

 0  8
فخر زمان کا بلا پی ایس ایل میں کیوں نہیں چل پا رہا؟ اہم تجزیہ

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندر تو جیت کو ترس رہی ہے ان کے اہم کھلاڑی فخر زمان کا بلا بھی نہیں چل رہا ہے جس پر سابق کرکٹرز نے اہم تجزیہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے جب کہ اس کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اتنے ہی میچز میں صرف 70 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ ان کا بیٹ رنز کیوں نہیں اگل رہا۔ ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں سابق کرکٹرز نے اہم تجزیہ پیش کیا ہے۔

سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں اور ان کے پاس صرف چند مخصوص شاٹس ہیں وہ ایک ہی جانب کھیلتے اور کراس مارتے ہیں جب کہ غیر ملکی کرکٹر سیدھا کھیل کر بڑی اننگز کھیل جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ فخر اتنے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر اب تک اپنا گیم ڈیولپ نہیں کر سکے بہت جلد ٹریپ ہو جاتے ہیں۔

تنویر احمد نے کہا کہ جس دن فخر کا دن ہوگا اس دن وہ مارتا چلا جائے گا لیکن ایک ہی جگہ شاٹ کھیلے گا اور حیرانی اس بات پر بھی ہے کہ یہ ٹیم میں اوپنر ہے اور اس کے پاس چاروں طرف شاٹ نہیں ہیں تو وہ کس طرح لمبی اننگ کھیلے گا یا فارم کو واپس لائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے پاس مڈل آرڈر بالکل نہیں ان کے صرف ڈوسن اور صاحبزادہ فرحان ہی رنز کر رہے ہیں ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے انہیں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

سابق کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ فخر زمان ایسا کھلاڑی نہیں تھا بلکہ اچھا خاصا پلیئر تھا لیکن مکی آرتھر نے اس کو ایسا بنا دیا جب اس کو اوور ریٹڈ کیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ تم جس طرح بھی کھیلو ٹیم سے باہر نہیں ہوگے تو اس کے بعد وہ کئی اننگ کے بعد ایک دو اننگ میں چلتا ہے لیکن اس بگاڑ میں اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی پیٹرن پر وہ لیگ بھی کھیل رہا ہے اگر اگلے دو میچوں میں وہ بڑے رنز کر گیا تو سب سے زیادہ اسی کی واہ واہ ہو رہی ہوگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow