غنا علی نے ہزار روپے کیلیے بھائی کو تھپڑ ماردیا، مزاحیہ ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا آپ ہزار روپے کے لیے بھائی کو […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا آپ ہزار روپے کے لیے بھائی کو تھپڑ مار سکتی ہو۔‘
غنا علی پہلے منع کرتی ہیں جس پر ان کے بھائی فخر کرتے ہیں لیکن اچانک ہی وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ لو پانچ سو روپے تمہارے اور پانچ سو میرے ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نقصان بھی نہیں ہونے دوں گی۔‘
اس سے قبل انٹرویو میں غنا علی نے کہا تھا کہ منفی کردار کرنا میرا پورٹرے بن گیا ہے، منفی کردار نبھانا آسان نہیں ہوتا لیکن اس میں بہت مارجن ہوتا ہے اس سے قبل مثبت کردار نبھایا تھا اور میں بہت بور ہوئی تھی، مثبت کردار میں صرف چند تاثرات ہوتے ہیں یا پھر بس رو دو اور کیا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ منفی کردار میں بہت مارجن ہوتا ہے جب میں انڈسٹری میں واپس آئی تھی یہی فیصلہ کیا تھا کہ منفی کردار کروں گی، پروڈکشن ہاؤس بھی اسمارٹ ہے انہوں نے کہا کہ اسے منفی کردار ہی دو۔
اداکارہ غنا علی نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟