ماہرہ شرما اور محمد سراج کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیر گردش
اداکارہ ماہرہ شرما نے اور فاسٹ بولر محمد سراج کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ اداکارہ ماہرہ شرما اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی متاثر ہوتے ہیں، حال ہی میں بگ باس 13 اسٹار نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شاندار […]
اداکارہ ماہرہ شرما نے اور فاسٹ بولر محمد سراج کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
اداکارہ ماہرہ شرما اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی متاثر ہوتے ہیں، حال ہی میں بگ باس 13 اسٹار نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شاندار روایتی لباس میں پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ کی تصاویر نے جہاں مداحوں کو متاثر کیا وہیں کسی اور چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے فوری بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ نوٹ کیا کہ کرکٹر محمد سراج نے بھی ماہرہ کی تصاویر کو لائک کیا ہے۔
یہ دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور کہا جانے لگا کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔
یہ واضح رہے کہ ماہرہ شرما اور محمد سراج کو کبھی ایک ساتھ نہیں دکھا گیا لہٰذا کرکٹر کی پسند نے شائقین کو ان کے درمیان ممکنہ تعلق کے بارے میں اور بھی دلچسپی پیدا کردی ہے۔
رپورٹ میں مطابق ماہرہ شرما اس سے قبل پارس چھابڑا کو ڈیٹ کررہی تھیں، دونوں کی پہلی بار بگ باس 13 کے گھر میں ملاقات ہوئی اور پھر ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔
ماہرہ اور پارس 2023 میں الگ ہوگئے جبکہ اداکارہ نے انہیں انسٹاگرام پر بھی ان فالو کردیا تھا۔
بعد میں، پارس نے بھی اپنے بریک اپ کی تصدیق کی اور ای ٹائمز کو بتایا تھا کہ، "ہاں، ہم ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے چھوٹے موٹے مسائل پر لڑائی کے بعد ایک دوسرے سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن ایسی لڑائیاں تو ہماری ہمیشہ ہوتی رہی ہے، یہاں تک کہ جب ہم بگ باس کے گھر کے اندر تھے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے گا۔”
دریں اثنا، کام کے محاذ پر ماہرہ شرما کو حال ہی میں ‘تمہارے بغیر’ کے عنوان سے ایک میوزک ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟