عمر میں 5 سال اضافہ کیسے ممکن ہے؟ سائنسدانوں نے بتادیا
سائنسدانوں نے انسانی عمر میں 5سال تک اضافہ کرنیوالا صحت کا ایسا نایاب راز دریافت کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر انسانی عمر میں 5سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق محققین کی ٹیموں کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جو افراد مسلسل دوڑ لگانے کو اپنی روٹین کا حصہ بنالیتے ہیں […]
سائنسدانوں نے انسانی عمر میں 5سال تک اضافہ کرنیوالا صحت کا ایسا نایاب راز دریافت کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر انسانی عمر میں 5سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق محققین کی ٹیموں کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جو افراد مسلسل دوڑ لگانے کو اپنی روٹین کا حصہ بنالیتے ہیں اور زندگی بھر صحت کو بہتر بنانے کے لئے محنت اور مشقت کرتے ہیں، وہ عام انسانوں سے 5سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔
برطانوی جرنل برائے اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں ایروبک فٹنس کی اہمیت پر روشی ڈالی گئی ہے، جس سے 4 منٹ میں 1 میل تک دوڑ لگانے اور مسلسل بھاگتے رہنے کے مابین تعلق بھی دریافت کیا گیا ہے، پروفیسر مارک ہیکوسکی کے مطابق 4 منٹ میں 1 میل تک دوڑنا انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
ملٹی نیشنل محققین کی ٹیموں نے پہلے 200 سب فور منٹ مائلرز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو 1928 اور 1955 کے مابین مختلف ممالک میں پیدا ہوئے جن میں برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، نیوزی لینڈ اور امریکا کے شہری شامل تھے۔ پروفیسر آندرے کے مطابق دوڑ کے باعث ایسے افراد کو زندگی میں 5سال کے علاوہ اور بھی بہت کچھ نصیب ہوجاتا ہے۔
کینسر کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھارتی مسالوں کی نگرانی شروع
پروفیسر آندرے کے مطابق ایسے افراد جن کو ایلیٹ ایتھلیٹس قرار دیا جاسکتا ہے نہ صرف دیگر افراد سے زیادہ جیتے ہیں بلکہ ان کی زندگی میں اچھی صحت بھی شامل ہوتی ہے جو بڑھاپے میں بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟