عماد عرفانی نے مرحوم بیٹے کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے مرحوم بیٹے کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔ گزشتہ سال 15 مئی کو عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے بذریعہ انسٹاگرام اسٹوری دی گئی تھی۔ عماد عرفانی کی شادی 2010 میں مریم شفاعت سے ہوئی اور ان […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے مرحوم بیٹے کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔
گزشتہ سال 15 مئی کو عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے بذریعہ انسٹاگرام اسٹوری دی گئی تھی۔
عماد عرفانی کی شادی 2010 میں مریم شفاعت سے ہوئی اور ان کے دو بچے زاویار عرفانی اور ایلانور عرفانی ہیں۔
اداکار نے بیٹے کی پہلی برسی پر یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں زاویار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عماد عرفانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے آج بھی بہت محبت کرتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ عماد عرفانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
اداکار ان دنوں ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں تیمور کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟