علی فضل کا ہیرا منڈی میں اہلیہ کی شاندار اداکاری پر ردعمل

بالی ووڈ اداکار وماڈل علی فضل نے ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈا کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔ اداکار علی فضل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہیرا منڈی کی لجو اپنی اہلیہ( ریشا چڈا) کو ان کی […]

 0  8
علی فضل کا ہیرا منڈی میں اہلیہ کی شاندار اداکاری پر ردعمل

بالی ووڈ اداکار وماڈل علی فضل نے ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈا کی شاندار اداکاری کی تعریف کی ہے۔

اداکار علی فضل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہیرا منڈی کی لجو اپنی اہلیہ( ریشا چڈا) کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

علی فضل نے اہلیہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے  نے ہمیشہ کی طرح بہترین اور غیر معمولی اداکاری کی، تم بہترین ہو اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، ہیرا منڈی میں بہترین اداکاری پر تمھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

اداکارہ ریچا چڈا نے بھی شوہر کی جانب سے مبارک باد دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سیریز ہیرا منڈی میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 ویب سیریز  ہیرا منڈی کی کہانی ایسی طوائفوں کے اردگرد گھومتی ہے جو ناچ گانا  کر کے اپنا گزارا کرتی ہیں۔ اس بھارتی فلم میں لاہور کی زمانہ قدیم میں موجود  ہونے والی بدنامِ زمانہ ہیرا منڈی کو دکھایا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow