عجیب و غریب نیلے رنگ کی بریانی، نام ہے اواتار
نیلے رنگ کی عجیب و غریب بریانی انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئی کہ بریانی کے شوقین افراد اس پر بولے بغیر نہیں رہ سکے۔ جب بات کھانے کے امتزاج کی ہو تو سوشل میڈیا پر تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے لوگ نئی ترکیبیں استعمال کرنے اور منفرد امتزاج پیش کرتے رہتے ہیں۔ اسی […]
نیلے رنگ کی عجیب و غریب بریانی انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئی کہ بریانی کے شوقین افراد اس پر بولے بغیر نہیں رہ سکے۔
جب بات کھانے کے امتزاج کی ہو تو سوشل میڈیا پر تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے لوگ نئی ترکیبیں استعمال کرنے اور منفرد امتزاج پیش کرتے رہتے ہیں۔
اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیلے رنگ کی ’اواتار بریانی‘ کی عجیب و غریب ریسیپی زیرِ بحث ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ایک خاتون نیلے رنگ کی بریانی تیار کررہی ہے، خاتون کی اس تخلیق نے سوشل میڈیا پر تجسس اور تنازعہ دونوں کو جنم دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی ڈش میں نیلے رنگ کے گھی والے چاول کی ہے، جو روایتی بریانی سے الگ قسم کی لگ رہی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بلاگر تتلی کے مٹر کے پھولوں کو احتیاط سے دھو کر اور ان کی پنکھڑیوں کو تنوں سے الگ کرکے ڈش تیار کرتی ہے۔
اس ترکیب نے بریانی کے شوقین افراد کو چونکا دیا ہے، کیونکہ یہ روایتی طریقوں کو چیلنج کرتا ہے، جبکہ یہ ترکیب کچھ لوگوں کو خوشگوار لگا ۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟