’عامر خان نے ٹوپی کا انتخاب کرنے میں 10 گھنٹے ضائع کیے‘
ممبئی: معروف فلمساز مہیش بھٹ نے فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے متعلق دلچسپ قصہ بیان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا لقب حاصل کر لیا تھا اور فلم ’دل ہے کہ […]
ممبئی: معروف فلمساز مہیش بھٹ نے فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے متعلق دلچسپ قصہ بیان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا لقب حاصل کر لیا تھا اور فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ نے ان کا کیریئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مہیش بھٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ عامر خان نے ایک سین کیلیے ٹوپی کا انتخاب کرنا تھا جس میں انہوں نے 10 گھنٹے ضائع کیے، وہ ٹوپیوں کا تفصل سے جائزہ لیتے رہے تھے۔
فلم کی کامیابی کے بعد جس طرح سے عامر خان نے اپنی ٹوپی کو اسٹائل کیا وہ مداحوں کا پسندیدہ بن گیا۔
انٹرویو میں مہیش بھٹ نے سُپر اسٹار کے ساتھ ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ میں کام کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ان کی پہلی فلم فلاپ ہونے کے باوجود ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کی کامیابی نے ان کے تعاون کو مضبوط کیا۔
اداکار ٹیکو تلسانیا نے ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکار نے ایک موقع پر فلم کی شوٹنگ چھوڑ دی تھی کیونکہ وہ مہیش بھٹ کے وژن سے متفق نہیں تھے۔
اس سے قبل مہیش بھٹ نے بالی وڈ اسٹار کے بارے میں کہا تھا کہ عامر خان ایک مخلص فرد ہیں لیکن وہ اس یقین میں گرفتار ہے کہ زندگی ایک دستاویز کی طرح مکمل ہو سکتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟