عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتاب بچن کو کچھ ایسا پیش کیا کہ ثابت ہوگیا کہ وہ میگا اسٹار کے سب سے بڑے فین ہیں۔ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حالیہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انھوں نے […]

 0  1
عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتاب بچن کو کچھ ایسا پیش کیا کہ ثابت ہوگیا کہ وہ میگا اسٹار کے سب سے بڑے فین ہیں۔

عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حالیہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انھوں نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ایسا تحفہ پیش کیا کہ میزبان گنگ رہ گئے۔

’تارے زمین پر‘ کے اداکار نے امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہونے کا ثبوت یوں دیا کہ انھوں نے ماضی کے اینگری ینگ مین کی شادی کا برسوں پرانہ کارڈ ہی شو میں پیش کرڈالا۔

عامر خان نے شو کے میزبان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ اس کے جواب میں امیتابھ نے بتایا کہ 3 جون 1973 ، جوب میں عامر نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت تو دیں۔

اس پر امیتباھ لاجواب ہوگئے، پھر عامر نے انھیں ان کی شادی کا کرڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کی شادی کا ثبوت ہے اور وہ آپ کی شادی کا کارڈ ہے ساتھ ہی انھوں نے کارڈ نکال کر بھی دکھایا۔

عامر خان نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں اور یہ ثبوت میں نے آپ کو دے دیا ہے، اس بات پر کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان قہقہ لاتے نظر آئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow