گور رندھاوا نامور پاکستانی اداکارہ کے مداح نکلے
ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو رندھاوا اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’شاہ کوٹ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔ گرو […]
ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو رندھاوا اس وقت اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’شاہ کوٹ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔
گرو رندھاوا نے حال میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کون ہیں تو انہوں نے صبا قمر کا نام لیا جو بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گلوکار و اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت پسند ہے کیونکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کا ہر پروجیکٹ شاندار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صبا قمر کا کام ذاتی طور پر دیکھا ہے کیونکہ ہم نے فلم ’ہندی میڈیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
انٹرویو کے توسط سے انہوں نے صبا قمر سے درخواست کی کہ وہ ان کی آئندہ آنے والی فلم ’شاہ کوٹ‘ کی تشہیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، اب میری فلم کی تشہیر کریں‘۔
گرو رندھاوا کی فلم ’شاہ کوٹ‘ 4 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟