عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کو رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب 185 انٹرنیشل میچز میں پاکستان […]

 0  3
عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق عاقب جاوید کو رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب 185 انٹرنیشل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1992 ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے  ایک ہفتے قبل رابطہ کیا تھا، سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow