صنم سعید نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بیان کردی۔ اداکارہ صنم سعید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین اور بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل طلاق کی شرح میں […]

 0  3
صنم سعید نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بیان کردی۔

اداکارہ صنم سعید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خواتین اور بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل طلاق کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عورتیں مالی طور پر مستحکم ہوگئی ہیں انہیں اب مردوں کے ظلم برداشت کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت تھا جب خواتین کی کم عمری میں شادی کر دی جاتی تھی، ان کی تعلیم کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی جس کی وجہ سے انہیں اپنے شوہروں کا ظلم برداشت کرنا پڑتا تھا کیونکہ اگر وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتیں تو نتیجے میں بے گھر ہونے کا خطرہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اب وقت بدل گیا ہے، اب خواتین پڑھ لکھ رہی ہیں، خود مختار ہو رہی ہیں، اس لیے اب وہ کسی کا ظلم برداشت کرنے کے لیے پابند نہیں ہیں، انہیں اب یہ ڈر نہیں ہے کہ اگر وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں گی تو انہیں بے گھر کر دیا جائے گا یا ان کے مالی اخراجات کون اُٹھائے گا؟

اداکارہ کے مطابق آج کی خواتین ماضی کے مقابلے زیادہ بہتر انداز میں اپنے حقوق کا دفاع کر سکتی ہیں اور یہی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ ہے، اب مردوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ خواتین کو ظلم کا نشانہ نہ بنائیں۔

صنم سعید کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جو خود مختار اور اپنی ذات سے محبت کرتی ہیں، جو اپنے اوپر ظلم برداشت نہیں کرتیں، ان کی پرورش میں پروان چڑھنے والے بیٹوں اور ایسی خواتین جو کم تعلیم یافتہ اور ظلم و جبر برداشت کرتی ہیں، ان کی گود میں پلنے بڑھنے والے بیٹوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم دیں اور 15 سال کی عمر میں ان کی شادی کرنے کے بجائے انہیں مالی طور پر خود مختار ہونے دیں۔

واضح رہے کہ صنم سعید نے گزشتہ سال اداکار محب مرزا نے دوسری شادی کی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow