صرف چھ ہفتوں بعد شائقین اسی پانڈیا کو سپورٹ کریں گے، پولارڈ کا طنز

کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو ان کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی پی ایل 2024 میں ممبئی کی کپتانی ملنے کے بعد سے ہاردک پانڈیا کے لیے تقریباً ہر چیز ہی خراب رہی ہے، چاہے وہ ان کی بولنگ ہو، بیٹنگ ہو، […]

 0  5
صرف چھ ہفتوں بعد شائقین اسی پانڈیا کو سپورٹ کریں گے، پولارڈ کا طنز

کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو ان کی کپتانی پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی کی کپتانی ملنے کے بعد سے ہاردک پانڈیا کے لیے تقریباً ہر چیز ہی خراب رہی ہے، چاہے وہ ان کی بولنگ ہو، بیٹنگ ہو، کپتانی ہو یا پھر وقت پر درست فیصلے نہ کرنا ہو۔ بھارتی شائقین کو یہی لگتا ہے کہ روہت شرما کو ہی ممبئی انڈینز کی کپتانی کرنی چاہیے۔

اتوار کو چنئی سپرکنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں بھی کپتان ہاردک پانڈیا کے آخری اوور میں 26 رنز بنے، سدا بہار ایم ایس دھونی نے انھیں اس اوور میں لگاتار تین چھکے بھی لگائے۔

ممبئی کے بیٹنگ کوچ اور فرنچائز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اس موقع پر کپتان ہارک پانڈیا کا دفاع کرنے میدان میں آگئے ہیں۔

انھوں نے تنقید کرنے والوں کو انتباہ دیا کہ یہ وقت وقت کی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ ان سب نے پانڈیا کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہوگی، وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

کیرون نے کہا کہ میں لوگوں کی اس بات سے تنگ آچکا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔ پانڈیا ایک ایسا پلیئر ہے جو چھ ہفتے سے بھی کم وقت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کریگا اور شائقین پھر اسکی حوصلہ افزائی کریں گے اور چاہیں گیں کہ وقت آنے پر وہ اچھا پرفارم کرے۔

انھوں نے کہا کہ وہ بھارت کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک سے ہیں اور ہم ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ بہترین بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ میں بہت اچھی طرح سے امید کرسکتا ہوں کہ جب وہ فارم میں واپس آئے گا تو میں سب کو اس کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھوں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow