پاکستان کے اہم آل راؤنڈر فٹ ہو گئے
پاکستان کے اسپن آل راؤنڈر اسامہ میر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکان روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں اپنی متوقع وائٹ بال سیریز کے لیے تیاری کر رہی ہے اور اسامہ میر نے اپنا فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر کے […]
پاکستان کے اسپن آل راؤنڈر اسامہ میر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کے امکان روشن ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں اپنی متوقع وائٹ بال سیریز کے لیے تیاری کر رہی ہے اور اسامہ میر نے اپنا فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر کے قومی اسکواڈ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا لیا ہے۔
فٹنس کا جائزہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے تحت کیا گیا جس میں علیم ڈار اور عاقب جاوید ٹیم کے ڈاکٹر اور فزیو کے ساتھ اس عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فٹنس کلیئرنس کے بعد وہ آسٹریلیا کے مشکل دورے کے لیے دستیاب ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مبینہ طور پر وائٹ بال سیریز کے لیے نئے کپتان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟